ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کے دعوے پر اپوزیشن نے مودی کوگھیرا، مرکزی وزیر کاجواب، کانگریس غرورمیں ڈوبی ہے

ٹرمپ کے دعوے پر اپوزیشن نے مودی کوگھیرا، مرکزی وزیر کاجواب، کانگریس غرورمیں ڈوبی ہے

Tue, 23 Jul 2019 22:56:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کشمیر مسئلہ پر ثالثی کے بیان کے بعد منگل کو دونوں ہی ایوانوں میں جم کر ہنگامہ ہوا۔اپوزیشن پارٹی وزیر اعظم مودی سے اس مسئلے پر بیان کی مانگ کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔اس پورے مسئلے پر معلومات اور نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ جس بیان کو امریکہ نے بھی خود نکارا، یہاں تک کہ حکومت ہند نے بھی صاف کر دیا ہے کہ کشمیر کے بارے میں کوئی ثالثی قابل قبول نہیں ہے،اس کے بعد بھی اپوزیشن نے جس طرح سے راجیہ سبھا میں شورو شرابہ کیا وہ قابل مذمت ہے۔وہیں، مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نے بھی کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ کانگریس مایوس اور ناامید ہے،جس طریقے سے ایوان میں کانگریس کی طرف سے ہنگامہ کیا جا رہا ہے، وہ ان کا غرور ہے۔آج دونوں ایوانوں میں جس طرح سے کانگریس پارٹی کا غرور دکھا۔ اس سے یہ صاف ہو گیا کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا،وہ بھی چلا جائے گا۔آگے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم سے جواب مانگتے مانگتے ان کا یہ حال ہوا ہے،ان کو عوام جواب دے چکی ہے اور 2024 میں پھر ان کو عوام جواب دے گی۔نقوی کاکہناہے کہ ہندوستان کا موقف واضح ہے اس معاملے میں کسی کی ثالثی کا کوئی سوال نہیں ہے۔
 


Share: